اشتہار

صادق سنجرانی نے چیئرمین سینیٹ کا عہدہ بچانے کیلئے رابطے شروع کر دیئے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : صادق سنجرانی نے سربراہ بی این پی سرداراختر مینگل سے ملاقات میں ممکنہ تحریک عدم اعتماد میں تعاون کی اپیل کردی تاہم انھوں نے حمایت کی یقین دہانی نہیں کرائی۔

تفصیلات کے مطابق صادق سنجرانی کے چیئرمین سینیٹ کا عہدہ بچانے کیلئے رابطے شروع کردیے۔

ذرائع نے بتایا کہ صادق سنجرانی کی سربراہ بی این پی سرداراختر مینگل سے ملاقات ہوئی ، جس میں صادق سنجرانی نے اختر مینگل سے ممکنہ تحریک عدم اعتماد میں تعاون کی اپیل کردی۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا تھا کہ اختر مینگل نے صادق سنجرانی کو حمایت کی یقین دہانی نہیں کرائی ہے۔

اس کے علاوہ صادق سنجرانی نے پی پی قیادت سے ملاقات کیلئے مشترکہ دوستوں سے رابطے کئے، صادق سنجرانی کی گزشتہ ہفتے کراچی میں اہم پی پی رہنما سے ملاقات ہوئی، جس میں صادق سنجرانی نے پی پی قیادت سے ملاقات کرانے کی درخواست کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کے رہنما نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے معذرت کرتے ہوئے جواب دیا کہ پارٹی قیادت آپ سے ملاقات کیلئے تیار نہیں ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں