اشتہار

مائیک ہسی کے چھکے۔۔۔۔۔۔سعید اجمل نے خاموشی توڑ دی

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے سابق جادوگر اسپنر سعید اجمل نے انکشاف کیا ہے کہ 2010 ٹی 20 ورلڈ کپ میں مائیک ہسی کی اننگز کے بعد جب وطن واپس آئے تو 8 دن تک گھر سے باہر نہیں نکلے تھے۔

قومی ٹیم کے سابق اسپنر سعید اجمل نے اپنی گھومتی گیندوں سے کئی بیٹرز کو پریشان کیے رکھا انہوں نے 2008 سے 2015 تک قومی ٹیم کی نمائندگی کی جبکہ ان کا کیریئر بولنگ ایکشن کی وجہ سے متاثر رہا۔

تاہم 2010 کے ٹی 20 ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو ایک اوور میں 18 رنز درکار تھے۔

- Advertisement -

سعید اجمل نے آخری اوور کروایا اور آسٹریلوی بیٹر مائیک ہسی نے ان کے اوور میں تین چھکے اور چوکا مار کر ہاری ہوئی بازی پلٹ دی تھی۔

جادوگر اسپنر نے 12 سال بعد بتایا کہ ’مائیک ہسی کی اننگ اور ورلڈ کپ میں شکست کے بعد جب وطن واپس لوٹ رہا تھا تو ایئرپورٹ، طیارے، گھر کے سارے راستے میں صرف  ’مائیک ہسی‘۔ ’مائیک ہسی‘ سن سکتا تھا۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ اس کے بعد وہ 8 دنوں تک گھر سے باہر نہیں نکلے تھے پھر والد آئے اور کہا کہ ’تمہیں زمین پر اترنے کی ضرورت ہے اگر گھر پر رہیں گے تو آپ کو ٹیم سے نکال دیا جائے گا۔

سعید اجمل نے مزید کہا کہ اس کے بعد میں نے ’دوسرا‘ پر عبور حاصل کیا پھر ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20 میں نمبر ون بولر بنا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں