تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

پیپلزپارٹی نے پی ٹی آئی چھوڑنے والوں کیلیے دروازے کھول دیے

کراچی: پیپلزپارٹی نے پی ٹی آئی چھوڑنے والوں کو اپنی جماعت میں شامل کرنے کے لیے دروازے کھول دیے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر محنت سندھ سعید غنی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی چھوڑنے والوں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے اور ان سب کو مثبت جگہ دینی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے جو لوگ پیپلزپارٹی میں آنا چاہتے ہیں ہم انہیں خوش آمدید کہیں گے۔

سعید غنی نے کہا کہ پی ٹی آئی چھوڑنے والے بہت سارے لوگ پیپلزپارٹی میں آجائیں گے، پی ٹی آئی کے تمام ممبرز اور ووٹرز ملک دشمن نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خود کو ملک دشمن پالیسی سے الگ کرنے والوں کے لیے پیپلزپارٹی بہترین آپشن ہے۔

پیپلزپارٹی رہنما نے مزید کہا کہ ’کراچی کے میئر کا نام ابھی تک فائنل نہیں ہوا ہے۔

واضح رہے کہ 9 مئی کے واقعے کے بعد سے متعدد پی ٹی آئی ارکان اسمبلی نے پی ٹی آئی چھوڑ کر سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرلی ہے۔

Comments

- Advertisement -