عالمی شہرت یافتہ اداکارہ سجل علی نے میڈم نور جہاں کی گائی غزل ’نیت شوق بھر نہ جائے کہیں’ گنگنا کر ملکہ ترنم کی یاد تازہ کر دی۔
معروف اداکارہ سجل علی نے بی بی سی ریڈیو شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنے شوبز کیریئر پر تفصیلی گفتگو کی۔
سجل علی نے انٹرویو کے دوران گیم راؤنڈ ناصر کاظمی کی غزل ’ نیت شوق بھر نہ جائے کہیں ’ گنگنا‘ کر ملکہ ترنم سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔
سجل کی سریلی آواز میں گائی غزل کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے، غزل کے ذریعے انہوں نہ صرف ایک بار پھر میڈم نورجہاں کی یاد تازہ کی بلکہ سب کے دل بھی جیت لیے۔
View this post on Instagram
اس کے علاوہ سجل نے بی بی سی ریڈیو شو میں ایک بار پھر بالی وڈ اداکارہ سری دیوی کے ساتھ کام کا تجربہ شیئر کیا ساتھ ہی ان کی بیٹی جھانوی کپور سے قریبی تعلقات کے بارے میں بات کی۔
سجل علی نے کہا کہ سری دیوی کے ساتھ کام کا تجربہ میرے لیے غیر یقینی تھا کیوں کہ سری دیوی کو دیکھ کر ہی انسان سب کچھ بھول جاتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایک اچھے اداکار کیلئے اس کا اچھا انسان ہونا بھی ضروری ہے تاکہ کوئی بھی شخص ان کے ساتھ اچھا محسوس کرسکے اور سری دیوی میں یہ تمام خصوصیات پائی جاتی تھیں۔