پیر, دسمبر 9, 2024
اشتہار

سلمان خان کے گھر فائرنگ کی منصوبہ بندی کہاں ہوئی؟ اہم انکشافات

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان کے گھر فائرنگ کی منصوبہ بندی سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کی رہائش گاہ کے باہر گزشتہ روز موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ پہنے 2 افراد نے فائرنگ کی تھی جس کی منصوبہ بندی امریکا میں کی گئی۔

اداکار سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ

- Advertisement -

بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ لارنس بشنوئی کے بھائی انمول بشنوئی نے فائرنگ کے لیے شوٹرز کے انتخاب کی ذمہ داری راجستھان میں بشنوئی گروپ کو آپریٹ کرنے والے امریکا میں مقیم روہت گودارا کو دی۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ حملہ روہت گودارا نے کیا تھا جو راجستھان میں بشنوئی کے گینگ کو چلاتا ہے جبکہ ایک ملزم کی شناخت وشال عرف کالو کے نام سے ہوئی ہے، جو راجستھان کے ایک گینگسٹر روہت گودارا کے لیے کام کرتا ہے اور راجستھان میں بشنوئی گینگ چلاتا ہے۔

’یہ صرف ٹریلر ہے‘ گینگسٹر کی سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کے بعد دھمکی

دوسری جانب لارنس بشنوئی کے بھائی انمول بشنوئی نے سلمان خان کی رہائش گاہ پر فائرنگ کی ذمہ داری قبول کرلی ہے اور ساتھ ہی اداکار کو ایک اور بار جان سے مارنے کی دھمکی بھی دیدی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں