تازہ ترین

شانزے نے نکاح سے انکار کردیا

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’سمجھوتہ‘ میں شانزے نے روحیل سے نکاح کرنے سے انکار کردیا۔

آئی ڈریم اور اے آر وائی ڈیجیٹل کی مشترکہ پیشکش ڈرامہ سیریل ’سمجھوتہ‘ میں جاوید شیخ (وقار)، صبا فیصل (منزہ)، شائستہ لودھی شانزے نے نکاح سے انکار کردیا(نرگس)، عدیل چوہدری، علی انصاری (زوہیب)، سدرہ نیازی (فرح)، شازیل شوکت (شانزے)، مومنہ اقبال (مہرین)، زین بیگ (سرمد) ودیگر نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

سمجھوتہ کی ہدایت کاری کے فرائض اسد اقبال نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی رخسانہ نگار نے لکھی ہے۔

’سمجھوتہ ‘ میں والدین کی بچوں سے بے پناہ محبت دکھائی گئی ہے پھر بچوں کی شادی کے بعد اُن کی زندگی میں آنے والی تبدیلیوں کو کس طرح سلجھایا جاتا ہے اور کن مواقعوں پر سمجھوتہ کرنا پڑتا ہے پھر جب منزہ کا انتقال ہوتا ہے تو باپ کے ساتھ بچوں کا کیا سلوک ہوتا ہے۔

گزشتہ قسط میں دکھایا گیا کہ شانزے کزن روحیل سے شادی کرنے سے انکار کردیتی ہیں۔

شانزے گھر پہنچتی ہیں تو ان سے انگوٹھی پہننے کو کہا جاتا ہے وہ نرگس سے پوچھتی ہیں کہ یہ سب کیا ہے؟ انہیں بتایا جاتا ہے کہ کل تمہارا اور روحیل کا نکاح ہے۔

وہ کہتی ہیں کہ ’میں یہ نکاح ہر گز نہیں کروں گی، ان کے اچانک انکار پر سب حیران رہ جاتے ہیں، والد پوچھتے ہیں کہ یہ سب کیا ہے کیا ہورہا ہے۔‘

شانزے کہتی ہیں کہ ’میں نے رشتے کے لیے ہاں ضرور کی تھی لیکن روحیل کے لیے نہیں سرمد کے لیے کی تھی۔‘

کیا شانزے والد کے سمجھانے پر روحیل سے شادی کے لیے راضی ہوجائیں گی؟ یہ جاننے کے لیے سمجھوتہ کی اگلی قسط دیکھیں۔

Comments

- Advertisement -