اشتہار

ثنا فخر کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثنا فخر کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اداکارہ ثنا فخر کی مزاحیہ ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارم پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ دلچسپ انداز میں ڈائیلاگ پر لپ سنکنگ کررہی ہیں۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ’ثنا سیاہ لباس زیب تن کی ہوئی ہیں اور فون پر کسی سے گفتگو کرنے کا تاثر دے رہی ہیں۔‘

- Advertisement -

کال پر ان سے کہا جاتا ہے کہ میڈم آپ نے گاڑی منگوائی تھی تو اپنی لوکیشن بھیج دیں اس پر ثنا کہتی ہیں کہ ’کریم تو ہمارے گھر میں ہے اور میں تو لگاتی بھی نہی ہوں چٹھی (گوری) ہوں بس کبھی کبھی شادی بیاہ کی تقریبات میں لگا لیتی ہوں۔‘

مذکورہ شخص ان سے کہتا ہے کہ میڈم میں گاڑی کی بات کررہا ہوں لوکیشن بھیج دیں۔

ثنا کہتی ہیں کہ ’لوکیشن کیا بلا ہوتی ہے سرجی ہم لوگوں نے آج ’ٹنڈے‘ بنائے ہیں وہ بھیج دوں۔‘

والدہ پوچھتی ہیں کہ کون ہے؟ پھر ثنا کہتی ہیں کہ ’امی کوئی غریب آدمی ہے سالن مانگ رہا ہے، ڈرائیور کہتا ہے کہ ’میڈم میں گاڑی والا ہوں۔‘

ثنا فخر کی ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے اور لوگ اس پر دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں