اشتہار

’کچھ بھی ممکن ہے‘ ثانیہ مرزا کا سوشل میڈیا پر پیغام

اشتہار

حیرت انگیز

سابق بھارتی ٹینس اسٹار اور قومی کرکٹر شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ ثانیہ مرزا نے سوشل میڈیا پر تصاویر کے ساتھ پیغام جاری کیا ہے۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں خوشگوار موڈ میں فوٹو شوٹ کرواتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)

- Advertisement -

انہوں نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیشن میں لکھا کہ ’ دھوپ اور تھوڑی سی گلابی رنگ کے ساتھ کچھ بھی ممکن ہے‘۔

جب آپ محبت میں ہوتے ہیں تو۔۔۔۔۔ثانیہ مرزا نے کیا کہا؟

ثانیہ مرزا نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں جس میں پاکستان کی اداکارہ بھی شامل ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)

سابق ٹینس اسٹار سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ ثانیہ مرزا کے والد عمران مرزا نے بھارتی میڈیا کے ذریعے تصدیق کی کہ بیٹی نے شعیب ملک سے خلع لی ہے۔

ثانیہ مرزا نے سوشل میڈیا پر نیا پیغام جاری کردیا

بعدازاں مرزا خاندان نے اس معاملے پر ایک باضابطہ بیان جاری کیا جس میں اس بات کی تصدیق کی گئی کہ دونوں مہینوں پہلے الگ ہو گئے تھے۔

یاد رہے کہ ثانیہ اور شعیب کی شادی 2010 میں ہوئی تھی اور ان کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں