تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

عامر کی پاکستان ٹیم میں واپسی؟ سرفراز احمد کا اہم بیان

سرفراز احمد نے فاسٹ بولر محمد عامر کی پاکستان ٹیم میں واپسی کی خواہش ظاہر کر دی۔

پاکستان کے سابق کپتان سرفراز احمد نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 میں فاسٹ بولر کی شاندار کارکردگی سے متاثر ہوکر قومی ٹیم میں محمد عامر کی واپسی کی خواہش کی ہے۔

مقامی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز نے ان کی صلاحیتوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے عامر کی T20 کرکٹ میں اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ محمد عامر کی شمولیت سے بڑا فرق پڑا ہے وہ واقعی اچھی باؤلنگ کر رہا ہے اور اسے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کھیلنے کا کافی تجربہ ہے۔

سرفراز نے کہا کہ میں نے ہمیشہ عامر کو بتایا ہے کہ وہ اب بھی پاکستان کے لیے کھیل سکتا ہے کیونکہ ان کے پاس پیشکش کرنے کے لیے بہت کچھ ہے وہ پاکستان کے لیے کارآمد ثابت ہو سکتا ہے لیکن یہ عامر پر منحصر ہے کہ وہ قومی ٹیم کے ساتھ اپنے مستقبل کو کس طرح دیکھتے ہیں۔

سرفراز نے کہا کہ ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہے لیکن ہمارا ٹیم کا کمبی نیشن اچھا ہے اور اگر ہم اسی طرح کھیلتے رہے تو ٹیم کو اچھے نتائج ملیں گے۔

Comments

- Advertisement -