اشتہار

اسرائیل کے ساتھ ڈیل، سعودی وزارت خارجہ نے جان کربی کا بیان مسترد کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: اسرائیل کے ساتھ امن ڈیل کے سلسلے میں سعودی وزارت خارجہ نے امریکا کے قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی کا بیان مسترد کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے واضح طور پر امریکا کو بتا دیا ہے کہ وہ فلسطین کے مسئلے پر خاطر خواہ پیش رفت کے بغیر اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم نہیں کرے گا۔ مملکت 1967 کی سرحدوں کے اندر ایک آزاد فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا مطالبہ کر رہی ہے جس کا دارالحکومت مشرقی یروشلم ہو۔

سعودی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا کو بتایا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ اس وقت تک کوئی سفارتی تعلقات استوار نہیں ہوں گے جب تک ایک آزاد فلسطینی ریاست کو تسلیم اور غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جارحیت کو روکا نہیں جاتا۔

- Advertisement -

سعودی وزارت خارجہ نے کہا کہ ہم نے یہ بیان جان کربی سے منسوب تبصروں کی روشنی میں فلسطین کے مسئلے پر واشنگٹن کے سامنے اپنے دو ٹوک مؤقف کی تصدیق کے لیے جاری کیا ہے۔

امریکی ایوان نمائندگان نے اسرائیل کے لیے امدادی بل کی سیاسی چال ناکام بنا دی

خیال رہے کہ گزشتہ روز وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے کہا تھا کہ بائیڈن انتظامیہ کو مثبت اشارے ملے ہیں کہ سعودی عرب اور اسرائیل تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے بات چیت جاری رکھنے کے لیے تیار ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے کہا ہے کہ وہ اب بھی اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے میں دل چسپی رکھتا ہے، تاہم اس کے لیے اسرائیل کی طرف سے فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے کوئی راستہ بنانے پر رضامندی ظاہر کرنا ہوگی، جسے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے مسترد کر دیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں