تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

سعودی عرب: سڑک پار کرنے والوں پر نئی پابندیاں

ریاض : محکمہ ٹریفک نے سڑک پار کرنے پر نئی پابندیاں عائد کرتے ہوئے زیبرا کراسنگ کے ذریعے سڑک پار کرنے کا لازمی قرار دے دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خلیجی ریاست سعودی عرب میں نظام زندگی کو بہترین انداز میں چلانے کےلیے حکام کی جانب سے متعدد ٹریفک قوانین وضع کیے گئے ہیں کچھ ماہ بعد ترامیم کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔

ٹریفک کا نظام بہتر رکھنے کےلیے محکمہ ٹریفک نے راہگیروں کےلیے نیا ہدایات نامہ جاری کیا ہے جس کے تحت راہگیروں کو سڑک پار کرتے وقت مناسب جگہ کا انتخاب کرنا ہوگا اور ارد گرد سے آنے والی ٹریفک پر بھی نظر رکھنا ہوگی تاکہ حادثے سے محفوظ رہ سکیں۔

محکمہ ٹریفک کا کہنا ہے کہ راہگیروں کو چاہیے کہ سڑک عبور کرنے سے قبل اس بات کی یقین دہانی کرلے کہ گاڑیاں تو نہیں آرہی یا پھر وہ رک گئی ہیں۔

راستہ عبور کرتے وقت صرف راستے پر دھیان رکھا جائے، اور موبائل میں خود کو مشغول نہ کیا جائے۔

سعودی محکمہ ٹریفک راہگیر زیبرا کراسنگ سے راستہ عبور کریں اور بچوں کو تنہا راستہ عبور نہ کرنے دیں۔

Comments

- Advertisement -