ریاض: اقوام متحدہ کی عالمی سیاحتی تنظیم کی کانفرنس کی میزبانی کرنے والے سعودی عرب نے اسرائیلی وفد کو انٹری ویزا جاری کرنے سے انکار کردیا ہے۔
بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی عالمی سیاحتی تنظیم میں مدعو اسرائیلی وفد کو سعودی عرب نے ویزا دینے سے انکار کردیا ہے، تاہم ریاض کی انتظامیہ نے اس حوالے سے اب تک کوئی وجہ پیش نہیں کی ہے۔
عالمی سیاحتی تنظیم کی 18 ممالک کے 32 ٹروسٹک ویلیجز کے بارے میں 2 روزہ کانفرنس سعودی عرب میں شروع ہوا، یاد رہے کہ سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات موجود نہیں ہے۔
Comments
- Advertisement -