پیر, مارچ 17, 2025
اشتہار

سعودی عرب، یو اے ای ، ترکی اور چین کی پشاور میں مسجد پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سعودی عرب، ترکی ، یو اے ای اور چین نے پشاور میں مسجد دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی۔

تفصیلات کے مطابق عالمی برادری کی جانب سے پشاور میں دہشت گرد حملے کی مذمت کا سلسلہ جاری ہے۔

چینی سفارت خانے نے پشاورمیں مسجد پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے سانحے کے متاثرین اور زخمیوں کے خاندانوں سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

سعودی عرب نے پشاور کی مسجدمیں دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا عبادت گاہوں پر حملہ،بے گناہوں کا خون بہانا قابل مذمت ہے ، ہرقسم کےتشدد،انتہا پسندی اوردہشت گردی کے خلاف پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ پرامن لوگوں کودھمکانےاورخون بہانےجیسی کارروائیوں کی مذمت اورمتاثرین کے اہلخانہ،حکومت اورعوام کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

متحدہ عرب امارات کی جانب سے بھی پاکستان میں پشاور حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا گیا متحدہ عرب امارات ہرقسم کے تشدد اور دہشت گردی کومسترد کرتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں