اشتہار

سعودی عرب : شادی کے خواہشمند افراد کی بڑی مشکل آسان

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : ایک عام شہری کیلئے شادی کرنا تھوڑا سا مشکل مرحلہ ہوتا ہے اور اس فریضے کی آسانی سے ادائیگی کیلئے رقم بھی درکار ہوتی ہے۔

اس سلسلے میں سعودی حکومت نے اپنے شہریوں کی اس مشکل کو آسان کردیا ہے اور آسان شرائط پر قرضے کی فراہمی کو ممکن بنا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے سماجی ترقیاتی بنک نے شادی کے لیے قرض کے حصول کی شرط چودہ ہزار پانچ سو (14500) ریال کردی ہے جو اس سے پہلے ساڑھے بارہ ہزار (12500)ریال تھی۔

- Advertisement -

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق شادی کے خواہش مند سعودی شہریوں کو ہم وطن خواتین کے علاوہ جی سی سی ممالک کی خواتین یا ملک میں مقیم غیرملکی خواتین سے شادی کرنے پر60 ہزار ریال قرض دیا جائے گا۔

بینک نے کہا ہے کہ شادی کے لیے قرض حاصل کرنے کے خواہش مند کی تنخواہ 14500 ریال سے زیادہ نہیں ہونی چاہئے۔

اس کے علاوہ خواہش مند پہلی مرتبہ شادی کر رہا ہو اگر بیوی غیرملکی ہے تو متعلقہ ادارے سے اجازت نامہ منسلک ہونا چاہئے۔

ترجمان سماجی ترقیاتی بنک کے مطابق قرض حاصل کرنے والے کی عمر 70 سال سے زیادہ نہیں ہونی چاہئے اور اس کا بینک ریکارڈ اچھا ہونا چاہئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں