تازہ ترین

سعودی حکومت نے این جی اوز کو انتباہ جاری کردیا

رمضان میں عطیہ مہم کے دوران اشتہارات میں بچوں کا استحصال کرنے والے این جی اوز کے لیے سعودی حکومت نے انتباہ جاری کردیا۔

سعودی حکومت نے بچوں کے تحفظ کے قانون کے آرٹیکل تین اور اس کے ضوابط کو نافذ کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ انسانی وسائل اور سماجی ترقی کی وزارت نے کمرشل مارکیٹنگ اور اشتہارات میں بچوں کے استحصال کے خلاف این جی اوز کو متنبہ کیا ہے۔

اس طرح کے خدشات سامنے آنے کے بعد کہ اشتہارات میں دکھائے جانے والے مناظر بچوں پر منفی اثرات مرتب کرسکتے ہیں اور ان میں تشویش، تناؤ اور ہراسگی پیدا کرنے کا سبب بن سکتے ہیں، سعودی حکومت کی جانب سے یہ اقدام سامنے آیا ہے۔

حالیہ مشاہدات میں رمضان کی عطیہ مہمات اور مارکیٹنگ اشتہارات میں غیر منافع بخش تنظیموں کی جانب سے بچوں کے استعمال کو نوٹ کیا گیا، یہ اقدامات براہ راست قانون کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتے ہیں۔

سعودی وزارت ان ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی اقدامات کرنے کے لیے تیار ہے۔

Comments

- Advertisement -