اتوار, نومبر 3, 2024
اشتہار

سعودی حکومت کا تیل کی پیداوار میں‌ کمی کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب میں جاری کرپشن کے خلاف کارروائیوں کے بعد پیدا ہونے والی غیریقینی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت نے خام تیل کی برآمدات میں کمی کا اعلان کردیا جس کا اطلاق دسمبر سے ہوگا۔

سعودی وزارتِ پیٹرولیم کا کہنا ہے کہ خام تیل کی پیداوار میں کمی سے قمیتوں میں اضافے کا امکان ہے، یکم دسمبر کے بعد خام تیل کی برآمدات میں یومیہ 1 لاکھ 20 ہزار بیرل کمی ہوجائے گی، حکومت نے تیل کی تیزی سے کم ہوتی قیمتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے پیداوار کم کرنے کا فیصلہ کیا۔

قبل ازیں عالمی منڈی میں آج خام تیل کی قیمتوں میں 17 سینٹ کی کمی دیکھنے میں آئی، مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران امریکی خام تیل کی قیمت کم ہوکر 57 ڈالر تک پہنچے جبکہ برینٹ کی فی بیرل قیمت 63ڈالر76  سینٹس ہوگئی۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب میں ایک کھرب ڈالرکی کرپشن کا انکشاف ، 200 سے زائد افراد گرفتار

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں کرپشن کے خلاف ہونے والی تحقیقات کے باعث عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں مسلسل نیچے آرہی ہیں، دوسری جانب گزشتہ پانچ روز میں اسٹاک مارکیٹ میں بھی منفی کاروبار دیکھنے میں آیا۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ سعودی حکومت نے 5 نومبر کو کرپشن کا خاتمے کا اعلان کرتے ہوئے کمیٹی تشکیل دی تھی جس نے پہلی ہی کارروائی میں کھرب پتی شہزادے الولید بن طلال سمیت 11 افراد کو گرفتار کیا تھا جس میں سابق اور موجودہ وزرابھی شامل تھے۔

سعودی عرب کے حکومتی ترجمان نے ایک روز قبل غیر ملکی خبررساں ادارے کو شہزادوں کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھاکہ ’حراست میں لیے جانے والے افراد کے ذاتی بینک اکاؤنٹس کو منجمد کیا جائے گا تاہم اُن کے کمپنی اکاؤنٹ میں کوئی چھیڑ چھاڑ نہیں کی جائے گی‘۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں کرپشن کےالزام میں 11 شہزادے اور4 وزیرگرفتار

اینٹی کرپشن کمیٹی کی کارروائی کے بعد سے سعودی عرب میں غیر یقینی معاشی صورتحال دیکھنے میں آئی ، اب تک کرپشن کے الزام میں  200 سے زائد افراد کو حراست میں لیا جاچکا ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں