اشتہار

سوڈان سے غیرملکیوں کا انخلا، سعودی و دیگر شہری جدہ پہنچ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

جنگ زدہ ملک سوڈان سے غیرملکیوں اور سفارتی عملے کو بحفاظت نکالنے کے لیے فوج کی کوشش جاری ہیں۔

سوڈانی مسلح افواج کا کہنا ہے کہ امریکا، برطانیہ، چین اور فرانس کے سفارت کاروں کو فوجی ہوائی جہازوں کے ذریعے ملک سے باہر نکالنے کی کوششوں کو منظم کیا جارہا ہے۔

آرمی چیف عبدالفتاح البرہان نے کہا ہے کہ انہوں نے کئی ممالک کے رہنماؤں سے بات کی ہے اور اپنے شہریوں کے محفوظ انخلاء کی درخواست کی ہے تاہم، دارالحکومت خرطوم کا مرکزی بین الاقوامی ہوائی اڈہ شدید گولہ باری کا نشانہ بنا ہے جہاں فوجی طیاروں کی ضرورت ہو گی۔

- Advertisement -

سوڈان سے انخلا کے بعد سعودی اور دیگر شہری جدہ پہنچ گئے ہیں۔ سعودی سرکاری ٹیلی ویژن نے اطلاع دی ہے کہ سوڈان سے نکالے گئے سعودی شہری اور دیگر جنگ کے شروع ہونے کے بعد پہلی بار اعلان کردہ انخلاء میں سمندری راستے سے بندرگاہی شہر جدہ پہنچے ہیں۔

سرکاری الاخباریہ ٹیلی ویژن نے بتایا کہ "سوڈان سے انخلاء کا پہلا جہاز پہنچ گیا ہے جس میں 50 سعودی شہریوں اور دوست ممالک کے متعدد شہری سوار تھے۔

دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف نے سوڈان میں موجود پاکستانیوں کے تحفظ و سلامتی سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ سوڈان کی صورتحال پر گہری نظر ہے سوڈان میں 1500 کے قریب پاکستانی موجود ہیں سوڈان میں موجود پاکستانیوں کا تحفظ اور سلامتی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں