تازہ ترین

سپریم کورٹ کا پاناما پیپرز میں نامزد دیگر افراد کے خلاف کارروائی کا فیصلہ، بینچ تشکیل

اسلام آباد : اہم سیاسی شخصیات کے بعد سپریم کورٹ نے پانامہ میں نامزد دیگر افراد کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے بینچ بھی تشکیل دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے اہم سیاسی شخصیات کے بعد پانامہ میں نامزد دیگر افراد کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے جبکہ بینچ بھی تشکیل دے دیا گیا ہے۔

سپریم کورٹ سے پہلے ایس ای سی پی اور ایف بی آر نے بھی پانامہ پپیپرز میں نامزد افراد کے خلاف کارروائی کا آغاز کر چکے ہیں، دونوں اداروں نے متعلقہ افراد کو نوٹسسز دیئےتھے۔

یاد رہے کہ پانامہ پپیرز میں دو سو انسٹھ پاکستانیوں کے نام سامنے آئے ہیں، پانامہ پپیرز میں کاروباری ،سیاسی شخصیات اور فنکار شامل ہیں، ان افراد میں نامور بزنس میں جہانگیر صدیقی کے بیٹے اور وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے مشیر علی جہانگیر کا نام بھی شامل ہے۔

جیو اور جنگ کے میر شکیل الرحمان جبکہ بھی کا نام بھی سامنے آیا تھا جبکہ بزنس مین عرفان اقبال پوری، گل محمد ٹبہ، شوکت عزیز کے دورئےحکومت کے وزیرصحت ناصر خان، شوکت احمد سابق صدر کراچی چیمبر شامل ہیں۔


مزید پڑھیں : پانامہ پیپرزکی تحقیقات: ایف بی آرخاطر خواہ نتائج حاصل نہ کرسکا


پانامہ پپیرز میں سابق ڈی جی پورٹ قاسم عبدالستار ڈیرہ کی آف شور کمپنی کا انکشاف ہوا جبکہ حسین داود اور ان کے بیٹوں کے نام بھی پانامہ پپیرز میں سامنے آئے ہیں۔

خیال رہے کہ یف بی آر حکام نے پاناما پیپرز پر تین سو تین افراد کو نوٹسز جاری کیے تھے،  چوالیس افراد نے ٹیکس ادارے کے نوٹسز کا جواب دیا جبکہ ان میں سے صرف چودہ پاکستانیوں نے آف شور کمپنیوں کا اعتراف کیا اور تینتیس افراد نے جواب کیلئے مہلت مانگ لیا تھا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئرکریں۔

Comments

- Advertisement -