اشتہار

وائرل ویڈیو: بچوں کو ماسک پہن کر ڈرانے والے گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

ہیملٹن:‌ امریکی ریاست مسیسیپی کے ایک ڈے کیئر سینٹر میں ڈراؤنے ماسک پہن کر بچوں کو ڈرانے والے ملازمین کو گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ہیملٹن کے ایک ڈے کیئر سینٹر کے پانچ ملازمین کی رواں ماہ کے شروع میں ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں وہ ہالووین کے ماسک پہن کر بچوں کو ڈراتے دکھائی دیتے ہیں۔

انٹرنیٹ پر یہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد خواتین ملازمین کو گرفتار کر لیا گیا، ان پر بچوں کو مجرمانہ طور پر ڈرانے اور ان کے ساتھ بدسلوکی کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

جب بچوں کے والدین نے یہ دیکھا کہ ملازمین ’اسکریم‘ نامی ہارر فلم کے بھوت والا ماسک پہن کر بچوں کو ڈرا رہے ہیں اور بچے ڈر کے مارے چیختے ہوئے بھاگے اور ملازمین نے پھر بھی ان کا پیچھا کیا، تو یہ دیکھ کر وہ شدید صدمے میں گرفتار ہو گئے۔

ویڈیو سامنے آتے ہی مسیسیپی کے محکمہ صحت اور منرو کاؤنٹی پولیس نے تحقیقات کا آغاز کیا، بعد ازاں پانچ ملازمین کو حراست میں لیا گیا، جن میں سے چار کو بچوں کے ساتھ بد سلوکی کے تین الزامات کا سامنا ہے، جب کہ ایک کو اس واقعے کی اطلاع دینے میں ناکامی کے الزام کا سامنا ہے۔

یہ فوٹیج 4 اکتوبر کو سامنے آئی، جس میں دکھایا جانے والا واقعہ ہیلمٹن میں واقع ’لل بلیسنگ چائلڈ کیئر‘ نامی سینٹر میں پیش آیا، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ماسک پہنا ملازم ایک بچے کے چہرے پر آ کر چیختا ہے۔

ڈے کیئر کی خاتون مالک کا کہنا تھا کہ ستمبر میں بھی اسی طرح کا ایک واقعہ پیش آیا تھا، لیکن انھیں ان واقعات سے آگاہ نہیں کیا گیا، بلکہ ان کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کی گئیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں