اشتہار

کراچی میں آج بیش تر اسکول بند، کھلے اسکولوں میں حاضری کم

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد میں آج بیش تر اسکول بند اور کھلے اسکولوں میں حاضری کم رہی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں گزشتہ روز نجی اسکولز چَین کے ڈپٹی ڈائریکٹر خالد رضا کے قتل کے خلاف پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن نے اسکول بند رکھنے کا اعلان کیا ہے، جس کی وجہ سے بیشتر اسکول بند ہیں، تاہم چند اسکول آج معمول کے مطابق کھلے ہیں۔

دوسری طرف محکمہ تعلیم سندھ نے کہا ہے کہ کراچی میں اسکولوں کی چھٹی سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں ہوا، اسکول معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔

- Advertisement -

والدین میں اسکولوں کے کھلنے یا بند ہونے کے سلسلے میں تذبذب پایا جا رہا ہے، کچھ اسکولوں میں صبح آنے والے بچوں کو واپس بھیجا گیا، والدین تذبذب کا شکار ہیں کہ بچوں کو اسکول بھیجیں یا نہیں۔

پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ قتل کا واقعہ حکومتی ناکامی کا ثبوت ہے، پولیس کے مطابق مقتول کو گلستان جوہر بلاک 7 میں گھر کی دہلیز پر سر پر گولی ماری گئی۔

کراچی میں فائرنگ سے پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن کے عہدیدار جاں بحق

پولیس کے مطابق حملہ آور مقتول سے کوئی قیمتی سامان لے کر نہیں گئے، واقعہ ٹارگٹ کلنگ لگتا ہے، جس کی تفتیش جاری ہے۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی اے آر وائی نیوز نے چلائی، جس میں ملزمان کو فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں