اشتہار

کراچی پولیس آفس پر حملے کے بعد اسلام آباد میں سکیورٹی ہائی الرٹ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں شاہراہ فیصل پر قائم کراچی پولیس آفس پر دہشتگرد حملے کے بعد دارالحکومت اسلام آباد میں چھی سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے دارالحکومت میں سکیورٹی ہائی الرٹ کے احکامات جاری کرتے ہوئے تمام افسران کو اپنے علاقے میں رہنے کی ہدایت کر دی۔

شہر کے داخلی و خارجی راستوں اور اندرون شہر چیکنگ کو بڑھا دیا گیا۔ تمام اہم پولیس و دیگر عمارات اور ریڈ زون میں سکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے کی ہدایت کر دی گئی۔

- Advertisement -

ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈیوٹی پر تعینات تمام اہلکار مکمل حفاظتی یونیفارم کے ساتھ ڈیوٹی پر موجود ہوں، تمام ایمبولینسز، پولیس و دیگر وردی میں ملبوس اہلکاروں اور سرکاری گاڑیوں کو بھی چیک کیا جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں