تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

شیرنی ہاتھی سے ڈر کر بھاگ گئی، ویڈیو وائرل

بچپن سے سنتے آئے ہیں کہ شیر جنگل کا بادشاہ ہوتا ہے کسی حد تک شاید ٹھیک بھی ہو کیونکہ طاقت ہی جنگل کا قانون ہے اور جو یہاں طاقتور ہے وہی حکمران بھی ہوتا ہے۔

اس کے برعکس کبھی کبھی طاقتور کو بھی کمزور کے سامنے اپنی جان کے لالے پڑ جاتے ہیں اور وہ جان بچا کر بھاگنے میں ہی اپنی عافیت سمجھتا ہے، کچھ ایسا ہی اس شیرنی کے ساتھ ہوا۔

ویسے تو سوشل میڈیا پر آئے روز جنگلی حیات سے متعلق کئی ویڈیوز دیکھنے کو ملتی ہیں جن میں سے کچھ کو دیکھ کر دل کانپ جاتا ہے تو کچھ حیران کردیتی ہیں، حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ایسی ہی مضحکہ خیز ویڈیو دیکھنے کو مل رہی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ شیر واحد شکاری ہے جو ہاتھی کو مارنے کی طاقت رکھتا ہے، ہاتھی جسامت کے لحاظ سے بہت بڑا جانور ہے جس میں بہت زیادہ گوشت ہوتا ہے لہٰذا شیر اگر ایک کا شکار کرنے میں کامیاب ہوجائیں تو انہیں کئی دنوں تک شکار نہیں کرنا پڑتا۔

ان کا کہنا ہے کہ لیکن شیرنیوں کے لیے ایک ہاتھی کا شکار بالکل بھی آسان نہیں ہے اور شیرنیاں محض اپنے غرور کے لیے شکار کرتی ہیں۔

مذکورہ ویڈیو میں ایک جنگلی ہاتھی وحشی شیرنی پر قابو پاتا ہوا نظر آرہا ہے، ویڈیو میں ایک شیرنی کو اپنے بچوں کے ساتھ کھیلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، لیکن تبھی وہاں ایک جنگلی دیو ہیکل ہاتھی کی انٹری ہوتی ہے جسے دیکھ کر شیرنی بھی ڈر جاتی ہے۔

ویڈیو میں شیرنی ہاتھی کے خوف سے دم دبا کر اپنے بچوں کے ساتھ بھاگتی دکھائی دے رہی ہے، شیرنی کو سب سے چھوٹے بچے کو منہ میں پکڑے بھاگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ یہاں ہاتھی کا مقصد صرف شیرنی کو ڈرانا تھا یا حملہ کرنا نہیں تھا۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم یوٹیوب پر ماسائی سائٹنگز نامی اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی ہے جسے ہزاروں بار دیکھا اور شیئر کیا گیا ہے، ایک منٹ سات سیکنڈز کی اس ویڈیو کو اب تک 30 ہزار بار دیکھا جاچکا ہے، ویڈیو دیکھنے والے صارفین اس پر مختلف ردعمل دے رہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -