تازہ ترین

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

ایکس پر پابندی : مسلم لیگ ن کے رہنما اپنی ہی حکومت پر برس پڑے

لاہور : مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر جاوید عباسی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پابندی پر اپنی ہی حکومت پر برس پڑے اور مطالبہ کیا کہ حکومت کو پابندی اٹھانی چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹرجاوید عباسی نے اے آروائی نیوزکے پروگرام خبر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پابندی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم جب حکومت میں نہیں تھے حق رائے دہی کےلیے آواز اٹھاتے تھے، ہم کہتے تھے کے اقتدارمیں آئے تو حق رائے دہی کی آزادی ہوگی۔

جاوید عباسی کا کہنا تھا کہ معاملہ ہمارے ملک میں نیا نہیں ،سالوں سال سے چلا آرہا ہے، جب سوشل میڈیا نہیں تھا تب ٹی وی اخبارات پر پابندیاں لگتی تھیں، حکومت کو سوشل میڈیاپلیٹ فارم ایکس پر پابندی اٹھانی چاہیے۔

ن لیگی رہنما نے اپنی ہی حکومت سے سوال کیا کیا ہم ماچس کی فیکٹریاں بند کردیں کیونکہ اس سے آگ لگتی ہے؟ کسی چیز کا غلط استعمال ہورہا ہے تو اس سے متعلق قانون سازی ہونی چاہیے، کیا پابندیوں سےوہ نتائج حاصل کرلیے جو کرنا چاہتے تھے؟ پابندیاں ایسی جگہ ہوتی ہیں جہاں جمہوریت نہ ہوآمریت ہو.

ان کا کہنا تھا کہ جتنا سچ بول سکیں ہم سب کو سچ بولنا چاہیے، اس ملک میں سب رہنےوالے محب وطن ہیں، کوئی ریاست کیخلاف اقدام کرتا ہے تو قانون کےمطابق سزا دی جائے، کسی چیزکوبندک رکے روکانہیں جاسکتا،کتنی دیر تک بند کرسکتےہیں؟

جاوید عباسی نے مزید کہا کہ لگتا ہے حکومت آزادانہ فیصلے نہیں کررہی، پابندیاں لگا نا آمرانہ مائنڈ سیٹ ہے،ہم جہوری ملک ہیں ہمیں یہ پابندیاں زیب نہیں دیتیں۔

Comments

- Advertisement -