تازہ ترین

68 سالہ بزرگ شہری 18 سال سے پلاٹ کے حصول کے لیے دربدر

کراچی: شہر قائد کا 68 سال کا بزرگ شہری 18 سال سے پلاٹ کے حصول کے لیے ایک بار پھر سندھ ہائی کورٹ پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق 68 سالہ بزرگ شہری عبدالرحمان نے عدالت کو بتایا کہ سن 2000ء میں پلاٹ خریدا تھا اور 2005 میں کے ڈی اے نے میرا  پلاٹ گرادیا۔

 شہری عبد الرحمان نے کہا کہ قبضہ ختم کرانے کا فیصلہ 2013 میں میرے حق میں آیا، عدالت کے حکم پر کے ڈی اے نے متبادل پلاٹ دیا مگر اس پر بھی قبضہ تھا، اب قبضہ ختم کرایا تو اسسٹنٹ کمشنر لانڈھی باؤنڈری وال نہیں بنانے دے رہے۔

شہری نے عدلات کو بتایا کہ 18 سال ہوچکے پلاٹ کا حصول مشکل بنا دیا گیا ہے، عدالت سے شہری سے پوچھا کہ کیا باؤنڈری وال کے لیے ایس بی سی اے کی اجازت درکار نہیں؟ آپ اس سوال پر تیاری کر کے عدالت کو جواب دیں۔

سندھ ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت 18 جولائی کے لیے ملتوی کردی۔

Comments

- Advertisement -