تازہ ترین

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پی آئی اے کا مالی بحران سنگین، اندرون اور بیرون ملک متعدد پروازیں منسوخ

پی آئی اے کا مالی بحران انتہائی سنگی ہو گیا ہے جس کے باعث اندرون اور بیرون ملک فضائی آپریشن بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ماضی میں دنیا کی نمبر ایک فضائی کمپنی کے طور پر مانی جانے والی پی آئی اے کا مالی بحران اس قدر سنگین ہو گیا ہے کہ اب اس میں اندرون ملک فضائی آپریشن جاری رکھنے کی بھی سکت نہیں رہی ہے اور اندرن ملک پروازوں کا آپریشن بری طرح سے متاثر ہو رہا ہے۔

اندرون ملک مختلف شہروں کو جانے والی 16 سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

جو پروازیں منسوخ کی گئی ہیں ان میں کراچی اسلام آباد جانے والی تین پروازیں پی کے 300، پی کے 308 اور پی کے 340 شامل ہیں جب کہ اسلام آباد سے کراچی آنے والی تین پروازیں پی کے 301 اور پی کے 369 بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔

لاہور سے کراچی کی 2 پروازیں پی کے 303 اور پی کے 307 جب کہ کراچی سے لاہور کی 3 پروازیں پی کے 302، پی کے 304 اور پی کے 306 بھی منسوخ ہیں۔

کراچی سے گوادر، بہاولپور، فیصل آباد کی دو طرفہ 6 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں، لاہور اور اسلام آباد سے کوئٹہ جانے اور آنے کی 4 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

اس کے علاوہ پاکستان سے بیرون ملک جانے والی کئی پروازیں بھی منسوخ کی گئی ہیں جن میں سیالکوٹ سے مسقط دو طرفہ پروازیں، اسلام آباد سے جدہ آنے اور جانے والی دو پروازیں، دوحہ سے اسلام آباد کی پرواز پی کے 288 بھی منسوخ کی گئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے نے انتہائی ضروری پروازیں آپریٹ کرنے کیلیے پی ایس او کو قبل ازوقت 22 کروڑ روپے کی ادائیگی کی تھی اور یہ ادائیگیاں محدود آپریشن کے تناظر میں ہفتے اور اتوار کی منافع بخش روٹس کی پروازوں کے لیے کی گئی تھیں۔

Comments

- Advertisement -
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں