منگل, مارچ 25, 2025
اشتہار

جنسی ہراسانی کیس: صدر نے ملزم کی اپیل مسترد کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کام کی جگہ پرجنسی ہراسانی کیس کے ملزم کی اپیل مسترد کر دی۔

صدر مملکت نے وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت کے فیصلے کیخلاف درخواست پر فیصلہ دیتے ہوئے کہا کہ نئے وکیل سے پھر شکایت کنندہ کی جرح کی درخواست کی کوئی بنیاد نہیں۔

صدر مملکت نے کیس انسدادِ ہراسیت محتسب کو حتمی فیصلے کے لئے واپس بھیج دیا۔ صدر مملکت کی جانب سے انسداد ہراسیت محتسب کے فیصلے کی توثیق کی گئی ہے۔

صدر عارف علوی نے کہا کہ ملزم کی طرف سے اپیل شکایت کنندہ کی تکلیف اور اذیت بڑھانے کی کوشش ہے پہلے ہی معاملے پر ملزم کی متفرق درخواستوں کی وجہ سے کافی وقت صرف ہوچکا، قانونی چارہ جوئی کا نیا دور شروع کرنا متعلقہ ایکٹ کی روح کے خلاف ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں