اشتہار

شان شاہد کی بیٹی کا والد اور دادی سے متعلق بیان وائرل ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے معروف اداکار و پروڈیوسر شان شاہد کی بیٹی بہشت شاہد کا والد اور دادی سے متعلق بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

بہشت شاہد ماضی کی مقبول اداکارہ نیلو بیگم کی پوتی ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ایک مختصر ویڈیو کلپ میں بہشت کو ایک ویلاگر کو انٹرویو دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویلاگر نے پوچھا کہ آپ اپنے کیریئر میں والد، دادا اور دادی میں سے کس کو فالو کرتی ہیں؟ اس پر بہشت نے لمحہ بھر سوچے بغیر جواب دیا کہ میری نظر میں دادی نیلو بیگم سے بہتر کوئی بھی نہیں ہے۔

- Advertisement -

اداکار کی بیٹی نے کہا کہ میں اُن جیسی تو نہیں بن سکتا، ہاں کوشش ضرور کروں گی کہ کم از کم ان کے قریب تک پہنچ سکوں۔ انہوں نے بتایا کہ اگر ایسا ہوگا تو میں اپنی زندگی سے بہت خوش ہو جاؤں گی۔

بہشت شاہد نے کہا کہ میں اپنے والد کو بھی فالو کرتی ہوں مگر دادا یا دادی جیسا بننا بہت مشکل ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

ویلاگر نے شان شاہد سے پوچھا کہ آپ کی بیٹی آپ کے بجائے دادی کو ترجیح دیتی ہیں۔ اس پر اداکار نے کہا کہ یہ تو بہت اچھی بات ہے، ہمارے خاندان کے زیادہ تر لوگوں کا تعلق فلموں سے رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بہشت پر لاجواب اداکاری کے ساتھ ساتھ بہترین ڈائریکٹر اور اسکرین رائٹر بننے کی ذمہ داری بھی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں