تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

عمران خان کے سر پر چوٹ آئی ہے، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ عمران خان کے سر پر چوٹ آئی ہے، اللہ نے انہیں محفوظ رکھا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عمران خان کے سر پر چوٹ کیسے آئی اس بارے میں مجھے معلوم نہیں ہے۔

شاہ محمود قریشی کے مطابق عمران خان نے کہا کہ میرے حوصلے بلند ہیں جدوجہد جاری رہے گی، عمران خان نے کہا قوم کی حقیقی آزادی کی جنگ جاری رکھوں گا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان سمجھتے ہیں جو کچھ آج ملک میں ہورہا ہے وہ لندن پلان کا حصہ ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان تھے، ہیں اور رہیں گے، عمران خان کا پیغام تھا کہ انہیں ذہنی طور پر تھکانے کی کوشش کی گئی، سونے نہیں دیا گیا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں گرفتار نہیں ہوا لیکن حکومت کی یلغار کا سامنا ضرور کیا ہے، حکومت نے گرفتار کرنے کی بھرپور کوشش کی لیکن اللہ نے محفوظ رکھا۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ قیادت کو گرفتار کرلیا جاتا ہے انصاف بھی نہیں ملتا تو لوگوں میں غم و غصہ ہوتا ہے، قاتلانہ حملہ ہوتا ہے ایف آئی آر بھی نہیں کٹوا سکتے تو لوگوں میں غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جس نے شرپسند کارروائیاں کی ہیں ان کے خلاف بالکل کارروائی کریں لیکن اس کا الزام عمران خان یا شاہ محمود پر تو نہ لگائیں۔

Comments

- Advertisement -