تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد نہ کرنا توہین عدالت ہے، شاہ محمود قریشی

پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد نہ کرنا توہین عدالت ہے۔

پنجاب میں 14 مئی کو شیڈول صوبائی اسمبلی کے انتخابات کے لیے 21 ارب کے فنڈز کا اجرا کا معاملہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کی جانب سے قومی اسمبلی کو بھیجے جانے پر پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قائمہ کمیٹی کا فیصلہ سپریم کورٹ فیصلے کی حکم عدولی ہے۔ یہ لوگ سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد نہیں چاہتے۔ اسمبلی معاملہ قائمہ کمیٹی کو بھیجتی ہے اور قائمہ کمیٹی واپس اسمبلی کو بھیجتی ہے۔ قائمہ کمیٹی کا یہ فیصلہ سپریم کورٹ فیصلے کی حکم عدولی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ فیصلے کی تعمیل کر رہے ہیں اور نہ ذمے داری لے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ صوبہ پنجاب میں انتخابات کے لیے 21 ارب روپے کے فنڈز کے اجرا کے معاملے پر آج قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں سپریم کورٹ کے اسٹیٹ بینک کو جاری احکامات کا قانونی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں الیکشن کمیشن کو فنڈز دینے کا معاملہ قومی اسمبلی بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا، کیمٹی نے فیصلہ کیا کہ وزارت خزانہ الیکشن کمیشن فنڈز کی سمری کابینہ میں لائے اور قومی اسمبلی سے منظوری لے۔

Comments

- Advertisement -