اشتہار

اسپیکر نے اپنے عمل سے ثابت کر دیاکہ وہ کسٹوڈین آف دی ہاؤس نہیں، شاہ محمود

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان تحریکِ انصاف کے سینئروائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے اپنے عمل سے ثابت کر دیاکہ وہ کسٹوڈین آف دی ہاؤس نہیں ہیں۔

شاہ محمود قریشی کی سربراہی میں پی ٹی آئی وفد اسپیکر قومی اسمبلی کے چیمبر پہنچا تاہم اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف چیمبر میں موجود نہیں تھے۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج اسپیکر نے اپنے عمل سے ثابت کیا کہ وہ کسٹوڈین آف دی ہاؤس نہیں، اسپیکر نے میرے خط کے جواب میں کہا تھا کہ اجتماعی استعفے منظور نہیں کرسکتا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ہم نے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کیا، انہوں نے اجلاس موخر کردیا، ہم نے اسمبلی میں آنے کا فیصلہ کیا، تمام ممبر پورے ہوئے تو انہوں نے راتوں رات میٹنگ کی اور  مزید 35 ممبرز کے استعفے منظور کرلیے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جب تک ان کے کیسز موجود ہیں یہ اسمبلی کو طول دیں گے، ہم تو پنجاب میں آزمائش پر پورے اترے، آپ اپنے ممبرز کو آزمائش میں ڈالنے سے بھی کترا رہے ہیں، ان کے اپنے حلیف آپ سے نالاں دکھائی دے رہے ہیں ۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ یہ عوام کاسامنا نہیں کرنا چاہتے اپنی مرضی مسلط کرنا چاہتے ہیں، یہ ارینجمنٹ کے تحت ملک کو چلانا چاہتے ہیں، معیشت ڈوبتی ہے ڈوب جائے انہیں کوئی سروکار نہیں ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ انہیں ذاتی مفادات ملکی مفادات سے زیادہ عزیز ہیں، ذاتی ایجنڈے کو ملکی ایجنڈے پرفوقیت دے رہے ہیں، ان کے پاس کوئی ایکشن پلان اور ووٹ بینک نہیں ہے، دہشت گردی پھر سراٹھا رہی ہے، موجودہ حکومت کنفیوژن کا شکار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج یہ حکومت ایک مرتبہ پھربے نقاب ہوگئی، اسپیکر صاحب آپ کہاں ہیں ممبرز آپ کی تلاش میں ہیں، بلاتے تھے ہم آپکو صدائے دے رہے ہیں آئیں استعفیٰ قبول کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں