تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

شاہ رخ خان دنیا کی سب سے با اثر شخصیت بن گئے

بھارتی فلم انڈسٹری کے بے تاج بادشاہ شاہ رخ خان موجودہ دور کی با اثر ترین عالمی شخصیت بن گئے ہیں اور انہوں نے کئی عالمی شخصیات کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

امریکی جریدے ٹائمز میگزین کی جانب سے دنیا کی با اثر ترین عالمی شخصیت کے حوالے سے ایک سروے کرایا گیا جس میں دنیائے فلم کی نامور کنگ خان سے مشہور شاہ رخ خان نے دیگر تمام معروف ترین عالمی شخصیات کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سب سے زیادہ ووٹ لے کر 2023 کی با اثر ترین عالمی شخصیت کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔

شاہ رخ خان نے با اثر شخصیات کی فہرست میں پہلے نمبر پر آنے کے لیے اسٹار فٹ بالر لائنل میسی، ایتھیلیٹ سیرینا ولیمز، برطانوی شہزادے ہیری سمیت دیگر مشہور شخصیات کو پیچھے چھوڑا۔

اس فہرست میں ایران میں احتجاج کرنے والی خواتین کا دوسرا نمبر رہا، ہیلتھ ورکرزکا تیسرا نمبر رہا، شہزادہ ہیری اور اہلیہ میگھن چوتھے اور 36 سال بعد ارجنٹائن کو فٹبال کا عالمی چیمپئن بنوانے والے کپتان لیونل میسی پانچویں نمبر پر رہے۔

ٹائم میگزین کے مطابق شاہ رخ خان نے سروے میں ڈالے گئے 12 لاکھ ووٹوں میں سے چار فیصد حاصل کر کے ٹائٹل اپنے نام کیا۔ شاہ رخ خان اب تک 100 سے زائد فلموں میں کام کرچکے ہیں اور انہیں سینما کی دنیا میں عالمی سطح پر آئیکون تسلیم کیا جاتا ہے۔

Comments

- Advertisement -