تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جھومے جو پٹھان‘ عرفان پٹھان کے بیٹے کی ویڈیو پر شاہ رخ نے کیا لکھا؟

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عرفان پٹھان نے ننھے بیٹے کی ویڈیو شیئر کی جس میں جھومے جو پٹھان گانے پر جھوم رہے تھے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق کرکٹر عرفان پٹھان نے بیٹے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ شاہ رخ خان کے مداحوں کی فہرست میں ایک اور اضافہ ہوگیا ہے۔

عرفان پٹھان کے بیٹے کی ویڈیو کو ناصرف سوشل میڈیا صارفین نے پسند کیا بلکہ اس پر شاہ رخ خان بھی جواب دیے بنا نہ رہ سکے۔

شاہ رخ خان نے ویڈیو پر لکھا کہ ’یہ تم سے زیادہ باصلاحیت نکلا، چھوٹا پٹھان۔‘

واضح رہے کہ کنگ خان کی بلاک بسٹر فلم پٹھان کی کامیابی کے بعد اسے 22 مارچ سے پرائم ویڈیو کے پلیٹ فارم پر اسٹریم کیا گیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بالی وڈ کنگ مداحوں کے ساتھ فلم کی ریلیز کے اعلان کیلئے مختلف طریقے سے اپناتے ہیں۔

ویڈیو کے آخر میں شاہ رخ خان اپنے ایبس اور مسلز کو کھینچتے ہیں اور مداحوں کو اپنے خاص اسٹائل میں ریلیز کی خبر دیتے ہیں۔

کنگ خان کی ویڈیو پوسٹ ہوتے ہیں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے اور مداح اس پر خوشی اور مسرت کا اظہار کررہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -