تازہ ترین

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

شاہ رخ خان فارسی بولنے لگے! ویڈیو

بھارتی فلم انڈسٹری کے بادشاہ شاہ رخ خان فارسی بولنے لگے لیکن یہ کسی فلم کی تیاری نہیں بلکہ اپنی فرنچائز کولکتہ نائٹ رائیڈر کے افغان اسٹار سے گفتگو ہے۔

شاہ رخ خان کی انڈین پریمریئر لیگ میں اپنی فرنچائز کولکتہ نائٹ رائیڈرز میں شامل افغان اسٹار رحمان اللہ گرباز سے فارسی میں بات چیت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں کنگ خان ان سے اپنی حالیہ فلم ’’پٹھان‘‘ کے بارے میں گفتگو کر رہے ہیں۔

شاہ رخ خان جو ہر سال آئی پی ایل میچز کے دوران اپنی ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لیے گراؤنڈ میں آتے ہیں اس بار بھی اپنی روایت کو نبھا رہے ہیں۔ گزشتہ روز بنگلور سے میچ میں کامیابی پر انھوں نے ڈریسنگ روم میں جا کر پلیئرز اور کوچز سے گپ شپ بھی لگائی۔

کھلاڑیوں سے ملاقات کے دوران جب وہ افغان کرکٹر گرباز کے پاس گئے تو ان سے فارسی میں حال میں دنیا بھر میں کامیابی کے ریکارڈ بنانے والی اپنی فلم پٹھان کے بارے میں گفتگو کی۔

 

واضح رہے کہ افغان اوپنر گرباز نے شاہ رخ سے ملنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا جس پر فلم اسٹار نے انھیں گلے لگا لیا تھا۔

شاہ رخ کی یہ دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین کی بڑی تعداد نے اس ویڈیو کو سراہا اور پسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -