جمعرات, مئی 14, 2026
اشتہار

شاہ رخ خان کی سیکیورٹی میں بھی غیر معمولی اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کے حالیہ واقعے کے بعد بھارتی حکومت نے شاہ رخ خان کی سیکیورٹی میں بھی غیر معمولی اضافہ کردیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان اپنی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے ایڈن گارڈنز میں  لکھنؤ جائنٹس اور راجستھان رائلز کے خلاف  ہونے والے میچز دیکھنے کے لیے کولکتہ گئے تھے اور کل رات کو وہاں سے ممبئی واپس آئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر شاہ رخ خان کی کولکتہ ایئرپورٹ سے کچھ ویڈیوز وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں پولیس کی سخت سیکیورٹی میں ممبئی کے لیے روانہ ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکار ایئرپورٹ کے اندر داخل ہوتے ہی سکیورٹی گارڈز میں گھرے ہوئے تھے۔

شلپا شیٹی فائرنگ اور دھمکی کے بعد سلمان خان کے گھر پہنچ گئیں

دوسری جانب ممبئی پولیس نے فائرنگ کے واقعے کے بعد بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کے گھر کی سیکیورٹی بھی بڑھادی ہے۔

واضح رہے کہ ممبئی کے علاقے باندرا میں واقعے گیلکسی اپارٹمنٹس کے باہر 14 اپریل کو فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا، واقعے کے بعد ریاست مہاراشٹرا کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے سلمان خان اور انکے والد سلیم خان سے گیلکسی اپارٹمنٹ میں ملاقات کی۔

ملاقات کے بعد انہوں نے سلمان خان اور انکے اہلِ خانہ کو تحفظ کی یقین دہانی کروائی تھی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں