پیر, فروری 9, 2026
اشتہار

شاہ رخ خان نے کئی سالوں بعد بہترین اداکار کا ایوارڈ جیت لیا

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کے میگا اسٹار شاہ رخ خان نے اپنی سُپر ہٹ فلم ’جوان‘ کے لیے بہترین اداکار کا ایوارڈ جیت لیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ممبئی میں دادا صاحب پھالکے انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں شاہ رخ خان کو اُن کی فلم ’جوان‘ کے لیے بہترین اداکار کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

شاہ رخ خان نے اپنا ایوارڈ وصول کرتے ہوئے تمام جیوری ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بہترین اداکار کے ایوارڈ کے لائق سمجھا، بہت سال ہوگئے مجھے بہترین اداکار کا ایوارڈ نہیں ملا تو ایسا لگنے لگا تھا کہ اب کبھی مجھے یہ ایوارڈ نہیں ملے گا۔

واضح رہے کہ 2023 شاہ رخ خان کیلئے ایک کامیاب ترین سال رہا ہے، اداکار نے بالی وڈ میں 3 سال کے بعد دھماکے دار کم بیک کیا، انہوں نے سال کے آغاز  سے ایک کے بعد ایک تین بلاک بسٹرز فلمیں کیں۔

سپر اسٹار شاہ رخ نے جنوری میں پٹھان کے ساتھ بالی وڈ پر زبردست واپسی کی، پھر فلم جوان سے سب کو متاثر کیا اور آخر میں راج کمار ہیرانی کی ڈنکی کے ساتھ سال کا اختتام کیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں