اشتہار

‘شہبازشریف ایسا تاثر دے رہے ہیں جیسے عوام پر بڑا احسان کیا’

اشتہار

حیرت انگیز

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ 30سال سے دو خاندان اس قوم کو لوٹ رہے تھے انہیں دوبارہ مسلط کیا گیا ان چوروں نے آتے ساتھ ہی نیب قانون ختم کر کے 1100 ارب کا ڈاکا ڈالا میں وعدہ کرتا ہوں کسی صورت 1100 ارب روپے ان کو ہضم نہیں کرنےدوں گا۔

چک جھمرہ میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ 1100 ارب نوجوانوں آپ کا پیسہ تھا جو انہوں نےآتےساتھ ہی این آراو لیا اپنے پہلے دور کے 11 سال میں جو لوٹ مار کی مشرف سے اس پر این آراو لیا مشرف کے بعد 10سال میں جو ڈاکے مارے اس پر این آراو ٹو لیا سپریم کورٹ میں گیا ہوں کیس چل رہاہے قوم سے وعدہ کرتاہوں آخری گیندتک ان سے لڑتارہوں گا میں وعدہ کرتا ہوں کسی صورت 1100 ارب روپے ان کو ہضم نہیں کرنے دوں گا آپ سب میری ٹیم ہیں اور میں آپ کا کپتان ہوں اور مجھے مقابلہ کرنا آتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہبازشریف نے پہلے 130 روپے ڈیزل کی قیمت بڑھا دی اور اب 30 روپےکم کر دی شہبازشریف ایسا تاثر دے رہے ہیں جیسے عوام پر بڑا احسان کر دیا ہمارےدورمیں تیل کی قیمتیں اس سےبھی زیادہ تھیں آج پیٹرول کی قیمت150سےاورڈیزل کی قیمت144سےکم ہونی چاہیے آئی.

- Advertisement -

عمران خان نے کہا کہ آئی ایم ایف نےہم پربھی زورلگایاکہ قیمتیں بڑھاؤہم نےنہیں بڑھائیں ہم نے اس لیے قیمتیں نہیں بڑھائیں کیونکہ ہمارا جینا مرنا پاکستان میں ہے ان لوگوں کا سارا ٹبر باہر ہے صرف ایک ریڈیو آکاشوانی کو پاکستان میں چھوڑا ہوا ہے ریڈیوآکاشوانی کی خاصیت یہ ہےکہ وہ کبھی سچ بول ہی نہیں سکتا لندن کےمہنگےعلاقےمیں یہ رہتےہیں آج تک نہیں بتاسکےپیسہ کہاں سے آیا۔

ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی کی بات ہے ہمارے ملک کا انصاف کا نظام طاقتور کو سزا نہیں دےسکتا ہمیشہ کمزور قانون کے شکار ہوتے ہیں طاقتوربچ جاتےہیں سری لنکا کی صورتحال دیکھ لیں جیسے ہی دیوالیہ ہوا حکمران ملک سے چلے گئے افغانستان بھی جیسےہی گراحکمران ملک سےبھاگ گئے لبنان میں بھی حکمرانوں نےکرپشن کی تو 70 فیصد لوگ غربت سےنیچےچلےگئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں