تازہ ترین

’شاہد آفریدی کا سرفراز کو کپتانی سے ہٹانے کا مشورہ‘

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سابق کھلاڑی شاہد آفریدی نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنے سابق فرنچائز مالک ندیم عمر کو سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹانے کا مشورہ دیا تھا۔

مقامی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سابق آل راؤنڈر نے کہا کہ اگر سرفراز احمد پر قیادت کا بوجھ نہیں ہوگا تو وکٹ کیپر بلے باز کے طور پر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

آفریدی نے کہا کہ میں نے سیزن سے قبل ندیم عمر سے بھی بات کی تھی کہ وہ سرفراز کو صرف ایک کھلاڑی کے طور پر کھلائیں اس سے ان پر دباؤ کم ہو گا اور وہ اپنے کھیل کو بھی انجوائے کریں گے۔

آفریدی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی انتظامیہ کو پی ایس ایل 8 کے ڈرافٹ میں کھلاڑیوں کے صحیح کمبی نیشن کا انتخاب نہ کرنے پر بھی تنقید کی۔

انہوں نے کہا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اس سیزن میں اپنا ہوم ورک اچھا نہیں کیا ہے اس کے علاوہ، وہ مسلسل اپنی لائن اپ کو تبدیل کر رہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -