اشتہار

میں نے اُسامہ کو کہا تھا۔۔۔۔کیچ ڈراپ پر شاہد آفریدی کا ردعمل

اشتہار

حیرت انگیز

 قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے اُسامہ میر سے آسان کیچ ڈراپ ہونے پر اپنے ردوعمل کا اظہار کیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ انٹرنیشل کرکٹ ایک پریشر کا کھیل ہے، اسامہ میر کرکٹ کھیلتے ہوئے آرہے ہیں۔

انہوں نے کہا کسی بھی کھلاڑی کا اگر موقع مل رہا ہے تو اسے پرفارم کرکے دکھانا چاہیے، نہ کہ اتنی بڑی غلطی کرنی چاہیے۔

- Advertisement -

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ جب میں چیف سلیکٹر تھا تو میں نے اسامہ میر کو ٹیم میں سلیکٹ کیا تھا، مجھے اسامہ میں صرف ایک مسئلہ نظر آیا، میں نے اسامہ کو کہا بھی تھا کہ آپ کی فیلڈنگ سے میں مطمئن نہیں ہوں۔

سابق آل راؤنڈر نے کہا کہ ’’میں نے کہا تھا کہ میں آپ کو ایک بہتر بولر کے طور پر سلیکٹ کررہا ہوں، اسامہ سے کیچ ڈراپ ہونا میرے لیے حیران کن نہیں تھا، مجھے پتا تھا ایسا کچھ ہونے والا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز شاہین آفرید کی گیند پر اسامہ میر نے آسٹریلوی اوپنر کا شاندار و آسان کیچ ڈراپ کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں