اشتہار

افتخار احمد کی دھواں دھار اننگ پر شاہد آفریدی کا دلچسپ اندازِ تعریف

اشتہار

حیرت انگیز

نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئٹنی میں قومی جارح مزاج بیٹر افتخار احمد کی دھواں دھار اننگ پر سابق کپتان شاہد آفریدی نے دلچسپ ٹوئٹ کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف گزشتہ روز تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ مہمان کیوی ٹیم نے جیت لیا لیکن قومی ٹیم کے جارح مزاج مڈل آرڈر بلے باز افتخار احمد نے صرف 24 گیندوں پر 60 رنز کی دھواں دھار اننگ کھیل کر ہر خاص وعام کو اپنا مداح بنا لیا۔

سابق کپتان اور اپنے جارحانہ بلے بازی کی وجہ سے دنیا بھر میں بوم بوم کے نام سے مشہور شاہد آفریدی بھی افتخار احمد کی اس اننگ کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے اور ان کی مدتوں یاد رہنے والی اس اننگ پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

- Advertisement -

شاہد آفریدی نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ ’’افتخار احمد آپ میرے لیے چاچا نہیں بلکہ ’بوم بوم‘ ہیں۔ میری خواہش تھی کہ آپ میچ جتوا کر اننگ کو یادگار بناتے۔

انہوں نے اپنے ٹویٹ میں مزید کہا کہ قومی ٹیم نے میچ میں مجموعی طور پر اچھا کھیلا۔ یہ سب سے زیادہ اچھی کرکٹ تھی جس سے فینز نے خوب لطف اٹھایا۔

شاہد آفریدی نے اپنے پیغام میں نیوزی لینڈ کا بھی شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ بیلک کیپس پاکستان آنے کے لیےآپ کا شکریہ۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں