تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’آج عمران خان اقتدار میں رہتے تو حالات مزید بدترین ہوتے‘

سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کی سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ آج عمران خان اقتدار میں رہتے تو حالات مزید بدترین ہوتے۔

شاہد خاقان عباسی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ملک جن حالات سے گزر رہا ہے اس کا سب کو ادراک ہے، حالات یہاں تک کیسے پہنچے اس متعلق ہر روز نئے انکشافات ہو رہے ہیں۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ الیکش چوری کر کے عمران خان کو لایا گی، عمران خان کو لانے والے بھی اب اپنی غلطی مانتے ہیں، آج وہ ہوتے تو حالات مزید بدترین ہوتے۔

انہوں نے کہا کہ آج (ن) لیگ برسر اقتدار ہے لیکن کیا یہ حالات ہمارے پیدا کردہ ہیں؟ ہم نے 2018ء میں ترقی کرتا پاکستان نگراں حکومت کے حوالے کیا تھا، ساڑھے 3 سال حکومت میں رہ کر عمران خان ایک کام بتا دے جو کیا ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ نے حکومت لینے کا فیصلہ کیا جس کی سیاسی قیمت بھی ادا کرنے کو تیار ہے۔

Comments

- Advertisement -