اشتہار

ن لیگ کی سیاست پر اتفاق نہیں ،الیکشن نہیں لڑ رہا، شاہد خاقان عباسی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : ن لیگ کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ مجھے ن لیگ کی سیاست پر اتفاق نہیں، میں الیکشن نہیں لڑرہا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز سے کوئی مسئلہ نہیں وہ میری بہن ہیں،جی بی اور آزاد کشمیر کے الیکشن میں مریم نواز کے ساتھ رہا ہوں۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ مجھے مسلم لیگ ن کی سیاست سے اتفاق نہیں ،ن لیگ کی ٹکٹ سے الیکشن نہیں لڑ رہا۔

- Advertisement -

نواز شریف سے بات کے حوالے سے لیگی رہنما نے کہا کہ نواز شریف کیساتھ بیٹھ کر کس پر بات کروں ،نواز شریف کہیں تو ہر وقت حاضر ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ عوامی مسائل کاحل انتخابات سے ہوتا ہے بدقسمتی سے الیکشن پر عوام کا اعتمادنہیں ،مجھے مزید انتشار نظر آرہا ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ الیکشن پر انگلی اٹھ گئی تو مزید انتشار ہوگا اور مسائل میں اضافہ ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں