اشتہار

‘عام انتخابات ناکام قرار ، انوکھے نتائج سے گوگل بھی پریشان’

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے عام انتخابات کو ناکام قرار دے دیا اور کہا الیکشن کے انوکھے نتائج سے گوگل بھی پریشان ہے، فارم 47 فارم 45 سے جیت گیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی ان حالات میں حکومت میں آیاوہ ملکی مسائل حل نہیں کر سکے گا۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ نیب کا معاملہ ہے پانچواں سال ہے، اب تک جرم کا نہیں پتا، اب نئی حکومت آرہی ہے امیدہے ملک کی نیب سےجان چھڑائیں گے، سیاست اقتدار کی ہوتی ہے، اس سےہمیشہ ملک کا نقصان ہی ہوا۔

- Advertisement -

سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے انوکھے الیکشن سے گوگل بھی پریشان ہے، گوگل تھک گیا ہے رزلٹ دیتے دیتے، آسان حل ہے جس کے پاس فارم 45 ہے وہ جیتا ہوا ہے، فارم 47 جیت گیا اورفارم 45 ہار گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے پہلی دفعہ الیکشن میں حصہ نہیں لیا اور شکر کرتا ہوں اس خرابی میں حصہ لینے سے بچ گیا۔

شاہد خاقان عباسی نے گفتگو میں کہا کہ الیکشن کمیشن کا کمال دیکھیں فارم سینتالیس پہلےبن گیا اورفارم پینتالیس بعد میں بنا، میں کہتا تھا آگے کاراستہ بنائے بغیر الیکشن ہوئے توانتشار ہوگا اوریہ بات سچ ثابت ہوئی۔

مولانا فضل الرحمان کے حوالے سے سابق وزیراعظم نے کہا کہ میرا نہیں خیال مولانا نے پی ڈی ایم کو خیر باد کہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسی سیاست عوام اور ملک کو نقصان دیتی ہے، سیاسی قیادت اقتدار کی جنگ سے نکلے اور ملک کے بارے میں سوچے، آج کوئی بھی اقتدار کا مستحق نہیں۔

شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ انوکھی بات ہےکوئی بھی خود کواقتدارکےلائق نہیں سمجھتا، جو کمپرومائز کرے گاوہ اقتدارمیں آئےگا، ابھی تک تو کاکڑصاحب کامیاب ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں