اشتہار

بدترین پارلیمنٹ رہی، عوام سے نادم ہیں، شاہد خاقان

اشتہار

حیرت انگیز

سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی نے اعتراف کیا ہے کہ موجودہ پارلیمنٹ بدترین رہی جس پر وہ عوام سے نادم ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق موجودہ قومی اسمبلی اجلاس کے آغاز سے قبل صحافیوں سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی نے موجودہ پارلیمنٹ کو پاکستان کی تاریخ کی بدترین پارلیمنٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج اس کا آخری دن ہے اور شکر ہے کہ اس سے ہمیں نجات ملی۔

شاہد خاقان نے کہا کہ اس پارلیمنٹ سے بل بغیر پڑھے پاس ہوتے رہے یہ پاکستان کی تاریخ کی بدترین اسمبلی رہی جس پر ہم عوام سے نادم ہیں۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی ن لیگ کا حصہ ہوتے ہوئے بھی موجودہ حکومت پر کڑی تنقید کرتے رہے اور حال ہی میں انہوں نے موجودہ نظام سے مایوسی کا اظہار اور آئندہ انتخابات میں حصہ نہ لینے کا عندیہ دیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت جو سیاست ہو رہی ہے وہ ملکی مسائل حل کرنے کے لیے نہیں اور میں ایسے نظام کا حصہ نہیں بننا چاہتا، یہ میرا ذاتی فیصلہ ہے اور شاید باہر رہ کر اس سے بہتر کام کرلوں۔

آج تحلیل کی جانیوالی والی قومی اسمبلی میں 5 سال میں کیا کیا نشیب وفراز آئے؟

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مجھے حقیقت نظر آ رہی ہے، اگر یہ تمام اسٹیک ہولڈرز ایک ساتھ نہیں بیٹھیں گے اور ملک کے مسائل حل کرنے کی سوچ بھی نظر نہ آئے تو میں ایسے الیکشن لڑ کر کیا کروں گا ان حالات میں تو پھر میں الیکشن نہیں لڑوں گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں