تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

17 جولائی کا الیکشن سیاسی زندگی اور موت کا سوال ہے، شیخ رشید

سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 17 جولائی کا الیکشن سیاسی زندگی اور موت کا سوال ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پنجاب کے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں لاہور سے حلقہ پی پی 167 میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 17 جولائی کا الیکشن سیاسی زندگی اور موت کا سوال ہے اور اس دن جیت بلے کی ہی ہوگی۔

شیخ رشید نے کہا کہ اس وقت پورے ملک کی ایک ہی آواز ہے اور وہ ہے عمران خان اور انشااللہ تعالیٰ عمران خان کی حکومت کو واپس لائیں گے، پورا ملک عمران خان کیلئے کھڑا ہے کیونکہ اس کیساتھ ناانصافی ہوئی۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ میں نے زندگی میں صوبے کی نہیں ہمیشہ مرکز کی سیاست کی ہے، میں پاکستان کے لئے جینا اور مرنا چاہتا ہوں، میں پاکستان کے اداروں کو اپنے ادارے اور پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ کو اپنی اسٹیبلشمنٹ سمجھتا ہوں، آج ان کو بتانا چاہتا ہوں ملک کے حالات بہت نازک ہیں، یہ پاکستانی سیاست کی زندگی اور موت کی جنگ ہے، لاہوری سوتا ہے تو سوجاتا ہے جاگتا ہے تو جاگ جاتا ہے۔

Comments

- Advertisement -