اشتہار

ڈاکٹر شائستہ لودھی سے ’مریض‘ کیا سوال کرتے ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان ڈاکٹر شائستہ لودھی نے مریضوں کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات سے متعلق بتادیا۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’دی فورتھ امپائر‘ میں اداکارہ و میزبان ڈاکٹر شائستہ لودھی نے شرکت کی اور میزبان فہد مصطفیٰ اور فیضان شیخ کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات دیے۔

فہد مصطفیٰ نے سوال کیا کہ ’مریض آپ کے پاس آکر ایسی کیا بات کرتے ہیں جس سے آپ بھی پریشان ہوجاتی ہیں کہ یہ کیسے ہوگا؟

- Advertisement -

شائستہ لودھی نے بتایا کہ ’مریض کہتے ہیں کہ ہمیں راتوں رات فہد مصطفیٰ جیسا بنادیں۔

فیضان شیخ نے مزاحیہ انداز میں اداکارہ سے پوچھا کہ ’کوئی مشہور ہونے کا ٹیکا ہوتا ہے؟

شائستہ لودھی نے بتایا کہ ’مشہور ہونے کے ٹیکے تو روزانہ لگتے ہیں یہ جو ساڑھے 9 پی ایس ایل کے پروگرام شروع ہوتے ہیں اس میں ٹیکے ہی تو لگ رہے ہوتے ہیں۔

واضح رہے کہ شائستہ لودھی اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’سمجھوتہ‘ میں ’نرگس‘ کا کردار نبھا رہی ہیں۔

’سمجھوتہ‘ میں جاوید شیخ (وقار)، صبا فیصل (منزہ)، عدیل چوہدری (اسد)، علی انصاری (زوہیب)، سدرہ نیازی (فرح)، شازیل شوکت (شانزے)، مومنہ اقبال (مہرین)، زین بیگ (سرمد) ودیگر نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

سمجھوتہ کی ہدایت کاری کے فرائض اسد اقبال نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی رخسانہ نگار نے لکھی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں