اشتہار

کپتان شان مسعود نے بابر اعظم سے بڑی اننگز کھیلنے کی امید لگالی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے موجودہ ٹیسٹ کپتان شان مسعود نے سابق کپتان بابر اعظم سے سڈنی ٹیسٹ میں بڑی اننگز کھیلنے کی امیدیں لگالیں.

تفصیلات کے مطابق سیریز کے آخری ٹیسٹ سے قبل پاکستان کپتان شان مسعود نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے بابر اعظم سڈنی ٹیسٹ میں ایک بڑی اننگز کھیلیں گے۔ بابر ٹیم کے اہم کھلاڑی ہیں اور ان کے حوالے سے بالکل بھی تحفظات نہیں ہیں۔

ٹیسٹ کپتان نے ون ڈے کے نمبر ون بیٹر پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ انھوں نے میلبرن ٹیسٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دوسری اننگز سے بابر کو اعتماد ملا ہوگا، کبھی کبھار صرف رنز ہی نہیں دیکھے جاتے بلکہ یہ بھی دیکھنا ہوتا ہے حریف کس طرح کی کوالٹی بولنگ کررہا ہے۔

- Advertisement -

انھوں نے کہا کہ پاکستان کے اہم کھلاڑی تین سال سے تمام فارمیٹ کی کرکٹ کھیل رہے ہیں جبکہ اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ ورک لوڈ سے فٹنس مسائل پیدا ہوتے ہیں۔

شان نے کہا کہ نئے پلیئرز خرم شہزاد، عامر جمال کو موقع دیا گیا جبکہ میر حمزہ کی واپسی ہوئی، دیگر شعبوں میں بھی ڈومیسٹک میں بہترین پرفارم کرنے والوں کو موقع دینا ہوگا، نئے کھلاڑیوں کے آنے سے اہم کھلاڑیوں کو آرام ملے گا۔

میلبرن ٹیسٹ کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ اس ٹیسٹ میں کئی بار جیت کے موقع ملے لیکن ہمیں غلطیوں سے سیکھنا ہوگا۔ ٹیم نے اچھی کوشش کی۔

ان کا کہنا تھا کہ زندگی میں کبھی فیل بھی ہوں گے، کبھی غلطیاں بھی ہوں گی۔ تھوڑا ہمیں بھی صبر کرنا ہوگا اسٹیک ہولڈر کو تحمل کا مظاہرہ کرنا ہوگا، ہمیں بہتری کیلئے سپورٹ بھی کرنا ہوگا۔

خیال رہے کہ سیریز کا آخری ٹیسٹ میچ کل 3 جنوری سے پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین سڈنی میں کھیلا جائے گا، پاکستان ٹیم آخری ٹیسٹ میچ جیت کر سیریز کا بہتر اختتام کرنے کی خواہاں ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں