اشتہار

جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے 16 رکنی ٹیم کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے 16 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے، جنید خان اور حارث سہیل کو ون ڈے ٹیم سے ڈراپ کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کے خلاف 5 ایک روزہ میچوں کی سیریز کے لیے 16 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے، محمد عامر، شان مسعود، حسین طلعت، محمد رضوان کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

محمد حفیظ، شعیب ملک، سرفراز احمد، شاہین شاہ آفریدی، فخر زمان، عماد وسیم، امام الحق اور بابر اعظم بھی ون ڈے اسکواڈ میں شامل ہیں۔

- Advertisement -

لیگ اسپنر شاداب خان، حسن علی، فہیم اشرف، عثمان شنواری، فاسٹ بولر محمد عامر بھی ون ڈے ٹیم کا حصہ ہیں۔

[bs-quote quote=”جنید خان اور آصف علی کو ڈراپ کردیا گیا” style=”style-6″ align=”left”][/bs-quote]

چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا کہ جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شاندار کارکردگی کے باعث محمد عامر کو ون ڈے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ محمد عباس کو آرام دیا گیا ہے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں شامل جنید خان اور آصف علی کو ڈراپ کردیا گیا ہے جبکہ حارث سہیل انجری کی وجہ سے ٹیم میں شامل نہیں ہوسکے۔

مزید پڑھیں: وسیم اکرم جنوبی افریقہ کی وکٹوں سے نالاں، سرفراز احمد کی بھرپور حمایت

قومی ٹیم کی قیادت سرفراز احمد کریں گے دیگر کھلاڑیوں میں بابر اعظم، فہیم اشرف، فخر زمان، حسن علی، عماد وسیم، امام الحق، محمد حفیظ اور شاداب خان شامل ہیں۔

شاہین شاہ آفریدی، شعیب ملک اور عثمان شنواری بھی جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز میں شامل ہوں گے۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 19 جنوری کو پورٹ الزبتھ میں کھیلا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں