تازہ ترین

’جتنا نقصان ہوا ہے وہ سب عمران خان کی پراپرٹی بیچ کر پورا کیا جائے‘

کراچی: وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ جلاؤ گھیراؤ میں جتنا نقصان ہوا ہے وہ سب عمران خان کی پراپرٹی بیچ کر پورا کیا جائے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ کراچی میں جو بس جلائی گئی ہے ہم اس سے نقصان پورا کرکے رہیں گے، جن لوگوں نے پی ٹی آئی کے کہنے پر نقصان کیا وہ لوگ پھنس گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان چور، ڈکیت تو تھا ہی اب نااہل بھی ہے، یہ اب بہت بری طرح اس کیس میں پھنس چکا ہے، دنیا کی کوئی بھی عدالت عمران خان کو ریلیف نہیں دے سکتی۔

ایک سوال کے جواب میں شرجیل میمن نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کسی بھی جماعت پر پابندی لگے۔

عمران خان چاہتا ہے پاکستان کمزور ہوجائے، ناصر حسین شاہ

دوسری جانب پی پی رہنما ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ عمران چاہتا ہے کہ پاکستان کمزور ہوجائے، یہ ایک فتنہ ہے کہتا تھا بیرونی سازش سے ہٹایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جماعت نے ملک کو بہت زیادہ نقصان پہنچایا ہے، پیپلز بس کو جلایا گایا، لوگوں کی ذاتی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچایا۔

ناصر شاہ نے کہا کہ 2018 میں پیپلزپارٹی کی سیٹوں پر اس نے ڈاکہ مارا تھا یہ چاہتا ہے اس کو واپس اسی طرح مینڈیٹ دیا جائے۔

Comments

- Advertisement -