تازہ ترین

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

’روپے کی قدر بہتر ہوئی ورنہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں زیادہ بڑھتیں‘

لندن: مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ روپے کی قدر بہتر ہوئی ہے ورنہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں زیادہ بڑھتیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم شہباز شریف نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالمی منڈیوں میں قیمتیں بڑھی جس کی وجہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھی ہیں، اس میں کوئی شک نہیں کہ مہنگائی ہے اور غریب آدمی پریشان ہے۔

شہباز شریف نے راجہ ریاض کو مسلم لیگ ن میں خوش آمدید کہا اور کہا کہ ان کی پارٹی میں شمولیت سے پارٹی کو تقویت ملے گی۔

ایک سوال کے جواب میں شہباز شریف نے کہا کہ نیب ترامیم سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ افسوسناک ہے، ایک ڈکٹیٹر کے قانون کو بحال کیا گیا ہے تبدیل نہیں کیا گیا۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ بہت متنازع فیصلے آئے ہیں، مثال کے طور پر پارلیمنٹ کے پاس کردہ قانون کو مسترد کردیا گیا، جو قانون معرض وجوود میں نہیں آیا تھا اسے مسترد کیا گیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ اس میں شک نہیں ہے کہ بے بنیاد جھوٹے مقدمات میں نواز شریف کے خلاف فیصلے ہوئے ہیں، نواز شریف 21 اکتوبر کو پاکستان تشریف لارہے ہیں، انہوں نے اپنے مقدمات میں نیب ترامیم کا سہارا نہیں لیا تھا۔

Comments

- Advertisement -