اشتہار

شہباز شریف کا مولانا کی حمایت کا اعلان، قوم سے معیشت ٹھیک کرنے کا پھر سے وعدہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے آزادی مارچ کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ملی تو 6 ماہ میں معیشت کو پیروں پر کھڑا کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ اس ملک میں بیروزگاری اور بیماریوں کا خاتمہ کریں گے، 27 اکتوبر کے یوم سیاہ پر قوم پوری طرح یکسو ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ آزادی مارچ میں کشمیریوں کے لیے پوری جوش سے آواز اٹھائیں گے، 31 اکتوبر کو مسلم لیگ ن بھرپور انداز میں شرکت کرےگی، مولانا فضل الرحمان کا استقبال کریں گے، اپنے مطالبات بھرپور انداز سے رکھیں گے، جلسے میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: دھرنا دینا مولانا فضل الرحمان کا بھی حق ہے، سراج الحق

مسلم لیگ ن کے صدر نے کہا کہ نواز شریف کی ہدایات خط کی صورت مل چکی ہیں، 31 اکتوبر کو اسلام آباد میں جلسے میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کریں گے۔

واضح رہے کہ جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان  31 اکتوبر کو حکومت مخالف مارچ کے لیے اسلام آباد پہنچیں گے، پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹو نے بھی مولانا کے آزادی مارچ کی حمایت کی ہے۔

اس سے قبل شہباز شریف نے آزادی مارچ میں شرکت سے معذرت کی تھی لیکن نواز شریف کا خط ملنے کے بعد انہوں نے مولانا کے آزادی مارچ میں شرکت کا اعلان کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں